Privacy Policy


آئی ای ماسٹر ٹریڈ – سرمایہ کاری کے اصول و ضوابط

تمام نئے اور پرانے سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ آئی ای ماسٹر ٹریڈ میں شمولیت سے پہلے اور بعد میں درج ذیل ہدایات اور ان قواعد و ضوابط کی مکمل پیروی کریں۔

1. سرمایہ کاری کی شرائط

1.1 آئی ای ماسٹر ٹریڈ میں شامل ہونے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔

1.2 کم از کم سرمایہ کاری 100,000 پاکستانی روپے ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری 14,000,000 پاکستانی روپے تک کی جا سکتی ہے۔

1.3 سرمایہ کاری کی رقم ڈالر مارکیٹ ریٹ کے مطابق شمار کی جائے گی۔

1.4 سرمایہ کاری صبح 11 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان دفتری اوقات میں کی جا سکتی ہے۔

2. منافع اور نکاسی (Withdrawal) کی تفصیلات

  • سرمایہ کاری پر 10% ماہانہ منافع (Profit) حاصل ہوگا، جس میں 10% نکاسی (withdraw) فیس شامل ہوگی۔ منافع 30 دنوں میں حاصل ہو جائے گا۔
  • ادائیگی 15 سے 20 دنوں کے اندر آپ کے فراہم کردہ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نے 10 اپریل کو سرمایہ کاری کی ہے، تو 10 مئی کو آپ کا منافع مقرر ہوگا۔ اگر آپ اسی دن نکاسی (withdraw) کی درخواست دیتے ہیں تو اگلے 15 سے 20 دنوں میں آپ کے منافع کے مطابق کارروائی ہوگی۔
  • اگر کسی وجہ سے آپ اپنا withdraw مقررہ تاریخ پر نہیں لگاتے، تو جب بھی آپ withdraw لگائیں گے، اس دن کے بعد والے 15 سے 20 دن شمار ہوں گے اور منافع اسی حساب سے ملے گا۔

3. سرمایہ کاری نقصان کی صورت میں

اگر کمپنی کو نقصان ہو جاتا ہے تو جب تک وہ دوبارہ مستحکم نہیں ہو جاتی، آپ کی سرمایہ کاری کبھی بھی، کسی بھی وجہ سے، واپس نہیں کی جائے گی، اور نہ ہی آپ کی شمولیت کا دورانیہ ختم کیا جائے گا۔ منافع یا نقصان کا تعین کمپنی کی صوابدید کے مطابق کیا جائے گا۔ بطور سرمایہ کار، آپ کمپنی کے تمام فیصلوں کو قبول کرنے اور اس کے ساتھ وابستہ رہنے کے پابند ہوں گے۔

4. قانونی شرائط اور پابندیاں

4.1 اگر کوئی شخص پلیٹ فارم کی ساخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، تو پلیٹ فارم اس کے خلاف قانونی کارروائی (Legal Action) کرے گا اور اس کی سرمایہ کاری کا اکاؤنٹ مستقل طور پر ضبط/بند کر دیا جائے گا۔

4.2 اگر کوئی شخص:

  • غلط معلومات پھیلائے،
  • واٹس ایپ گروپ بنا کر افواہیں پھیلائے، یا
  • کسی ممبر سے غیر مجاز رابطہ کرنے کی کوشش کرے،

تو اس کی سرمایہ کاری کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

4.3 پلیٹ فارم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پالیسی کے مطابق درج ذیل اقدامات کرے، جیسے ہی سرمایہ کار کو واپس بلایا جائے گا:

  • سرمایہ کار کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا جائے گا۔
  • اس کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
  • ایک بار پلیٹ فارم چھوڑنے کے بعد، دوبارہ شمولیت کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

4.4 چونکہ سرمایہ کاری ڈالر میں وصول کی جاتی ہے اور منافع بھی ڈالر میں شمار ہوتا ہے، اس لیے اگر کمپنی کے مستحکم ہونے کے دوران یا بعد میں کسی بحران کی صورت حال ہو، تو سرمایہ کار کو اپنا سرمایہ واپس لینا ہو تو اسی دن کے موجودہ نرخ کے مطابق واپسی کی جائے گی۔ اصل رقم میں سے 10% کٹوتی (مائنس) کے بعد باقی رقم، اگلے مہینے (Returning Month) میں منافع کے بغیر، سرمایہ کار کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔

نوٹ: چونکہ آپ اپنی خوشی سے پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرتے ہیں، اگر کسی وجہ سے منافع میں تاخیر ہو یا کمپنی نقصان میں جاتی ہے، تو آپ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ آپ اپنی سرمایہ کاری یا منافع کسی بھی وقت رقم واپس لینے کے لیے پیغام بھیجیں۔ اس صورت میں، آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا جائے گا اور منافع کے ساتھ سرمایہ کاری بھی روک دی جائے گی۔

5. ضروری دستاویزات

اپنی سرمایہ کاری کو محفوظ اور مستند بنانے کے لیے درج ذیل دستاویزات لازمی ہیں:

  • شناختی کارڈ (دونوں طرف کی واضح تصاویر)
  • ایک پاسپورٹ سائز تصویر
  • IBAN نمبر (مائیکرو فنانس بینک کے علاوہ کسی بھی مستند بینک کا)
  • ای میل ایڈریس اور موبائل نمبر

یہ دستاویزات فراہم کرنے کے بعد ہی آپ پلیٹ فارم کا حصہ بن سکتے ہیں، لہٰذا تمام معلومات مکمل اور درست فراہم کریں اور دورانِ شمولیت پالیسیوں کو غور سے پڑھ کر دستاویزات پر دستخط کریں، کیونکہ دستخط کرنے کے بعد ہی آپ کا اکاؤنٹ کھولا جائے گا۔

شمولیت کا معاہدہ

میں تصدیق کرتا/کرتی ہوں کہ میں نے آئی ای ماسٹر ٹریڈ کے تمام شرائط و ضوابط مکمل طور پر پڑھ لیے ہیں اور انہیں اپنی مرضی سے سمجھ کر اپنی ذاتی دلچسپی سے سرمایہ کاری کر رہا/رہی ہوں۔ میں پلیٹ فارم کے اصولوں کا احترام کرتا/کرتی ہوں اور اس کے ساتھ وفادار رہوں گا/رہوں گی۔ اگر کمپنی کی پالیسی میں کوئی تبدیلی آتی ہے، تو میں اسے قبول کرنے کا پابند ہوں/ہوں گی۔ نقصان کی صورت میں، میں شراکت دار ہونے کے ناطے 50% حصے کا نقصان قبول کرتا/کرتی ہوں، اور نہ ہی مجھے کمپنی یا اس کے مالکان کے خلاف کسی بھی قانونی کارروائی کا حق حاصل ہوگا۔

درخواست کی تاریخ: ___________________________

واٹس ایپ نمبر: ___________________________

سرمایہ کار کا نام: ___________________________

دستخط: ___________________________